امریکہ،2جنوری(ایجنسی) امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر بارک اوباما 10 جنوری کو اپنی الوداعی تقریر پیش کریں گے جس میں وہ اپنی معیادکار کے تجربات کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ حامیوں کا شکریہ ادا کریں گے۔
صدر
کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا کہ جس طرح ملک کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے 1796 میں الوداعی تقریر کی تھی، اسی طرز پر مسٹر اوباما اپنے آبائی شہر شکاگو میں الوداعی تقریر کریں گے۔
انہوں نے کہا، "میں اپنے اس شاندار سفر کے لئے اس موقع پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔